مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
الصلاة والعشاء يحضران بأيهما يبدأ باب: اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجا ئیں تو کس سے ابتداء کرے؟
حدیث نمبر: 8129
٨١٢٩ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا وضع عشاء أحدكم وأقيمت الصلاة فابدؤوا بالعَشاء ⦗٢١١⦘ (فلا) (٢) يعجلن حتى يفرغ منه"، قال نافع: وكان ابن عمر يوضع له الطعام فتقام الصلاة فلا يأتيها حتى يفرغ وأنه (يسمع) (٣) قراءة (الإمام) (٤) (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تمہارے لئے کھانا رکھ دیا جائے اور نماز کھڑی ہوجائے تو پہلے کھانا کھالو اور کھانے سے فارغ ہونے میں جلدی نہ کرو۔ حضرت نافع فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے لئے کھانا رکھ دیا جاتا اور دوسری طرف نماز کھڑی ہوجاتی تو کھانے سے فارغ ہونے تک نماز کے لئے نہیں جاتے تھے۔ اگرچہ اس دوران وہ امام کی قراءت سن رہے ہوتے تھے۔
حواشی
(١) في [ص]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، ز، ك]: (ولا).
(٣) في [ز]: (ليسمع).
(٤) في [ز]: (القرآن).