مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من رخص في الصلاة في النعلين باب: جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
حدیث نمبر: 8081
٨٠٨١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة عن] (١) الحكم عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: صلى رسول اللَّه ﷺ في نعليه، فصلى الناس في نعالهم، فخلع فخلعوا فلما صلى قال: "من شاء أن يصلي في نعليه فليصل، ومن شاء أن يخلع فليخلع" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی جوتیوں میں نماز ادا فرمائی تو لوگ بھی جوتیاں پہن کر نماز پڑھنے لگے۔ آپ نے اپنے جوتے اتارے تو لوگوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیئے۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے فرمایا کہ جو اپنے جوتوں میں نماز پڑھنا چاہے جوتوں میں پڑھ لے اور جو جوتے اتار کر نماز پڑھنا چاہے وہ اپنے جوتے اتار کر نماز پڑھ لے۔
حواشی
(١) سقط بين المعكوفتين سقط من: [أ، ب].