مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من رخص في الصلاة في النعلين باب: جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
حدیث نمبر: 8079
٨٠٧٩ - حدثنا حفص عن ابن جريج قال: سألت عطاء (أيصلي) (١) الرجل في نعليه؟ فقال: نعم، قد صلى رسول اللَّه ﷺ في نعليه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ کیا آدمی اپنی جوتیوں میں نماز پڑھ سکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی جوتیوں میں نماز ادا فرمائی ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (يصلي).