مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كره إخراج العصى من المسجد باب: جن حضرات نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ کنکریوں کو مسجد سے نکالا جائے
حدیث نمبر: 8054
٨٠٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع قال: ثنا عمران بن زائدة بن نشيط عن (نفيع) (١) أبي داود قال: خرجت مع ابن عباس من المسجد فخلعت خفي فسمع وقع حصاة فقال ابن عباس: ردها وإلا خاصمتك يوم القيامة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نفیع ابی داود کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ مسجد سے نکلا، میں نے اپنے موزے اتارے تو انہوں نے کنکری باہر گرنے کی آواز سنی، اس پر انہوں نے فرمایا کہ اس کنکری کو واپس رکھ دو ورنہ یہ قیامت کے دن تم سے جھگڑا کرے گی۔
حواشی
(١) في [ص]: (نقيع).