مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من رخص في ذلك باب: جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 8046
٨٠٤٦ - حدثنا حفص عن ليث عن مجاهد عن أبي هريرة أنه كان يرخص (في تسوية) (١) الحصى في الصلاة مرة واحدة قال: وإن لم يفعل فهو أحب إلي (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نماز میں کنکریوں کو ایک مرتبہ درست کرنے کی اجازت دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ اگر ایک مرتبہ بھی انہیں نہ چھیڑے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ك]: (أن يسوى).