حدیث نمبر: 7901
٧٩٠١ - حدثنا محمد بن فضيل عن (وقاء) (١) قال: كان سعيد بن جبير يؤمنا في رمضان فيصلي بنا عشرين ليلة ست ترويحات فإذا كان العشر (الآخر) (٢) اعتكف في المسجد وصلى بنا سبع ترويحات.مولانا محمد اویس سرور
حضرت وقاء فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر رمضان میں ہماری امامت کراتے تھے اور ہمیں بیس رات تک چھ ترویحات پڑھاتے تھے۔ پھر آخری عشرے میں اعتکاف میں بیٹھ جاتے تو ہمیں سات ترویحات پڑھایا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ك]: (وفا)، وفي [ص]: (رتا).
(٢) في [ك]: (الأوخر).