حدیث نمبر: 79
٧٩ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: سألت الزهري كم يكفي من الوضوء عن الوجه والذراعين؟ قال: ما أرى واحدة سابغة إلا كافية قال: فقلت له: إن ميمون يقول: ثلاث على الوجه، وثلاث على الذراعين؟ فقال: ذلك أبلغ (١) الوضوء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے سوال کیا : ”وضو میں چہرے اور بازوؤں کو کتنی مرتبہ دھونا کافی ہے ؟ “ انہوں نے فرمایا کہ میرے خیال میں تو ایک مرتبہ دھونا ہی کافی ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ حضرت میمون تو فرماتے ہیں کہ تین مرتبہ چہرے کو اور تین مرتبہ بازوؤں کو دھونا چاہئے !۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ وضو کا اہتمام اور کمال ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ]: (أبلغ).