مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7861
باب: نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں
(فيما يكفر به الذنوب)
حدیث نمبر: 7861
٧٨٦١ - حدثنا محمد بن عبيد عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إنما مثل الصلوات الخمس كمثل نهر جار على باب أحدكم يغتسل منه كل يوم خمس مرات فما يُبقي من درنه" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پانچ نمازوں کی مثال ایسے ہے جیسے کسی کے دروازے پر ایک نہر جاری ہو اور وہ اس میں روزانہ پانچ مرتبہ غسل کرے۔ کیا اس کے جسم پر کوئی میل باقی رہے گا ؟