حدیث نمبر: 7847
٧٨٤٧ - حدثنا شريك عن عاصم عن زر قال: كنا نعرض المصاحف على عبد اللَّه، فسأله رجل من ثقيف فقال: يا أبا عبد الرحمن أي الأعمال أفضل؟ قال: الصلاة، ومن لم يصل فلا دين له (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کی خدمت میں قرآن مجید پیش کیا کرتے تھے۔ ان سے ثقیف کے ایک آدمی نے سوال کیا کہ اے ابو عبد الرحمن ! کون سا عمل سب سے افضل ہے ؟ انہوں نے فرمایا نماز، جو نماز نہ پڑھے اس کا دین نہیں ہے۔