مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7846
باب: نماز کی فضیلت کا بیان
في فضل الصلاة
حدیث نمبر: 7846
٧٨٤٦ - حدثنا وكيع ثنا ابن أبي خالد ومسعر والبختري بن المختار سمعوه من أبي بكر بن عمارة بن (رويبة) (١) الثقفي عن أبيه قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "لن (يلج) (٢) النار من صلى قبل طلوع الشمس وقبل غروبها، فقال له رجل من أهل البصرة: (أنت) (٣) (سمعته) (٤) من رسول اللَّه ﷺ؟ قال: نعم، أشهد أني سمعته من رسول اللَّه ﷺ سمعته أذناي ووعاه قلبي (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن عمارہ بن رویبہ ثقفی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے سورج کے طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے نماز پڑھی وہ جہنم میں نہیں جائے گا۔ اہل بصرہ کے ایک آدمی نے ان سے پوچھا کہ یہ فرمان آپ نے خود حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا تھا ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے خود اسے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے، اسے میرے کانوں نے سنا اور میرے دل نے محفوظ کیا۔
حواشی
(١) في [ب]: (رواية).
(٢) في [أ]: (تلج).
(٣) سقط من: [أ].
(٤) في [أ، ك]: (سمعت).