حدیث نمبر: 7733
٧٧٣٣ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن حميد بن صخر عن أبي سلمة عن أبي سعيد، قال: دخلت على رسول اللَّه ﷺ، فسألته عن المسجد الذي أسس على التقوى، فقبض قبضة من الحصى ثم ضرب بها الأرض، فقال: "هذا هو"، يعني مسجد المدينة (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا کہ وہ مسجد جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی ہے اس سے مراد کون سی مسجد ہے ؟ آپ نے کنکریوں کی ایک مٹھی اٹھائی اور انہیں زمین پر پھینک کر فرمایا کہ اس سے مراد مدینہ کی مسجد ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7733
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه مسلم (١٣٩٨)، والبيهقي (٥/ ٢٤٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7733، ترقيم محمد عوامة 7607)