مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في المسجد أسس على التقوي باب: اس مسجد کا بیان جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے
حدیث نمبر: 7727
٧٧٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حاتم بن إسماعيل عن (أنيس) (١) بن أبي يحيى ⦗١١٥⦘ عن أبيه عن أبي سعيد الخدري، قال: امترى رجل من بني خدرة ورجل من بني عمرو بن عوف في المسجد الذي أسس على التقوى فقال الخدري: هو مسجد رسول اللَّه ﷺ، وقال العوفي: هو مسجد قباء، فأتيا رسول اللَّه ﷺ في ذلك فقال: "هو هذا هو هذا -يعني مسجده- وفي ذلك خير كثير" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ بنوخدرہ اور بنو عمرو بن عوف کے دو آدمیوں کا اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہوگیا جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے۔ خدری کہتا تھا کہ اس سے مراد مسجد نبوی ہے اور عوفی کہتا تھا کہ اس سے مراد مسجد قباء ہے۔ وہ دونوں فیصلے کے لئے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ وہ میری مسجد ہے، وہ میری مسجد ہے۔ اس میں بہت خیر ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ف، هـ]: (أنس).