مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كرهه باب: جن حضرات نے نماز کے لئے جاتے ہوئے جلدی جلدی چلنے کو مکروہ قرار دیا ہے
حدیث نمبر: 7608
٧٦٠٨ - حدثنا ابن فضيل عن أبي سنان عن محمد بن زيد بن خليدة قال: كنت أمشي مع ابن عمر إلى الصلاة، فلو مشت معه (نملة) (١) لرأيت أن لا يسبقها (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن زید بن خلیدہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ نماز کے لئے جارہا تھا وہ اتنا آہستہ چل رہے تھے کہ میرے خیال میں اگر کوئی چیونٹی بھی ان کے ساتھ چلتی تو ان سے آگے نکل جاتی۔
حواشی
(١) في [ب]: (فله).