مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كان يصلي ركعتين قبل المغرب باب: جو حضرات مغرب سے پہلے دور کعتیں پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 7585
٧٥٨٥ - حدثنا وكيع عن شعبة قال: سمعت شيخًا بواسط يقول: سمعت طاوسًا (يقول) (١): سألت ابن عمر عن الركعتين قبل المغرب، فلم ينه عنهما (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مغرب سے پہلے کی دو رکعتوں کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے ان سے منع نہیں فرمایا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ك] زيادة: (يقول).
(٢) مجهول.