مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7578
باب: جو حضرات مغرب سے پہلے دور کعتیں پڑھا کرتے تھے
من كان يصلي ركعتين قبل المغرب
حدیث نمبر: 7578
٧٥٧٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى (بن) (١) عطاء عن أبي فزارة، قال: سألت أنسًا عن الركعتين قبل المغرب فقال: كنا نبتدرهما على عهد رسول اللَّه ﷺ (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو فزارہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے مغرب سے پہلے کی دو رکعتوں کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں مغرب کی اذان کے بعد جلدی سے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [ك]: (عن).