مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7577
باب: جو حضرات مغرب سے پہلے دور کعتیں پڑھا کرتے تھے
من كان يصلي ركعتين قبل المغرب
حدیث نمبر: 7577
٧٥٧٧ - حدثنا الثقفي عن حميد عن أنس، قال: سئل عن الركعتين قبل المغرب، فقال: رأيتهم إذا أذن المؤذن ابتدروا السواري فصلوا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید کہتے ہیں کہ حضر ت انس سے مغرب سے پہلے کی دو رکعتوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے اپنے ساتھیوں کو دیکھا کہ وہ مغرب کی اذان کے بعد جلدی سے ستونوں کی طرف بڑھتے اور دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔