مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال: لا صلاة بعد الفجر باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ فجر کے بعد نماز نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 7524
٧٥٢٤ - حدثنا شبابة عن شعبة عن أبي التياح قال: سمعت حمران بن أبان يحدث عن معاوية أنه نظر إلى (أناس) (١) يصلون بعد العصر فقال: إنكم تصلون ⦗٦٨⦘ صلاة قد صحبنا رسول اللَّه ﷺ فما رأيناه يصليها وقد نهى عنها (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمران بن ابان فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو عصر کے بعد نماز پڑھ رہے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہے ہیں لیکن ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔ آپ نے اس سے منع فرمایا ہے۔
حواشی
(١) في [ب]: (ناس).