حدیث نمبر: 7508
٧٥٠٨ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن (همام) (١) عن قتادة في الرجل يغطي أنفه في الصلاة فقال: حدثني عكرمة أن ابن عباس كره (تغطية) (٢) الأنف (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت قتادہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی نماز میں صرف اپناناک ڈھانپے تو یہ کیسا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت عکرمہ نے بیان کیا ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اسے مکروہ خیال فرماتے تھے۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب، حضرت نخعی اور حضرت عطاء اسے مکروہ خیال فرماتے ہیں۔ حسن اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ منہ کو ڈھانپنے میں، میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔

حواشی
(١) في [أ، هـ]: (هشام).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7508
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7508، ترقيم محمد عوامة 7391)