مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7481
باب: اگر کوئی آدمی نماز میں خون دیکھے تو کیا کرے؟
في الرجل يرى الدم في ثوبه وهو في الصلاة
حدیث نمبر: 7481
٧٤٨١ - حدثنا حاتم بن وردان عن برد عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا كان في الصلاة فرأى في ثوبه دما (فاستطاع) (١) أن يضعه وضعه وإن لم يستطع أن يضعه خرج فغسله ثم جاء فبنى على ما كان صلى (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب نماز میں ہوتے اور اپنے کپڑے پر خون لگا دیکھتے، تو اگر اس کپڑے کو اتار سکتے تو اتار دیتے، اور اگر اتار نہ سکتے تو نکل کر اسے دھوتے، پھر آکر جو نماز پڑھ چکے تھے اس سے آگے مکمل کرتے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (فإن استطاع).