مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في المرأة يدخل عليها وقت صلاة فلا تصليها حتى تحيض باب: اگر ایک عورت کو کسی نماز کے وقت میں حیض آئے اور اس نے وہ نماز نہ پڑھی ہو تو پاک ہونے کے بعد اس کی قضا کرے گی یا نہیں؟
حدیث نمبر: 7428
٧٤٢٨ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن مغيرة عن حماد قال: ليس عليها قضاؤها لأنها في وقت.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اس پر اس نماز کی قضا واجب نہیں۔ اس لئے کہ وہ نماز کے وقت میں تھی۔