مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في المرأة يدخل عليها وقت صلاة فلا تصليها حتى تحيض باب: اگر ایک عورت کو کسی نماز کے وقت میں حیض آئے اور اس نے وہ نماز نہ پڑھی ہو تو پاک ہونے کے بعد اس کی قضا کرے گی یا نہیں؟
حدیث نمبر: 7427
٧٤٢٧ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن ومحمد قالا: إذا حاضت في وقت صلاة فليس (عليها) (١) قضاء تلك الصلاة إلا أن يكون الوقت قد ذهب.مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد فرماتے ہیں کہ اگر کسی عورت کو نماز کے وقت میں حیض آئے تو اس پر اس وقت تک اس نماز کی قضا نہیں جب تک اس کا وقت گذر نہ جائے۔
حواشی
(١) في [أ]: (عليه).