مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7426
باب: اگر ایک عورت کو کسی نماز کے وقت میں حیض آئے اور اس نے وہ نماز نہ پڑھی ہو تو پاک ہونے کے بعد اس کی قضا کرے گی یا نہیں؟
في المرأة يدخل عليها وقت صلاة فلا تصليها حتى تحيض
حدیث نمبر: 7426
٧٤٢٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عبد الملك بن إياس عن إبراهيم قال: سألته عن امرأة دخلت في وقت صلاة فأخرتها حتى حاضت قال: تبدأ بها إذا طهرت.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن ایاس کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے سوال کیا کہ اگر کسی عورت کو نماز کا وقت ملا لیکن اس نے نماز میں تاخیر کردی یہاں تک کہ اسے حیض آگیا، اب پاک ہونے کے بعد وہ اس کی قضا کرے گی یا نہیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ پاک ہونے کے بعد سب سے پہلے وہی نماز پڑھے۔