حدیث نمبر: 7426
٧٤٢٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عبد الملك بن إياس عن إبراهيم قال: سألته عن امرأة دخلت في وقت صلاة فأخرتها حتى حاضت قال: تبدأ بها إذا طهرت.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد الملک بن ایاس کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے سوال کیا کہ اگر کسی عورت کو نماز کا وقت ملا لیکن اس نے نماز میں تاخیر کردی، اب پاک ہونے کے بعد وہ اس کی قضا کرے گی یا نہیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ پاک ہونے کے بعد سب سے پہلے وہی نماز پڑھے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7426
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7426، ترقيم محمد عوامة 7312)