مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال ما أدركت مع الإمام فاجعله آخر صلاتك باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ
حدیث نمبر: 7318
٧٣١٨ - حدثنا يعقوب بن إبراهيم عن أشعث عن الشعبي وابن سيرين أنهما قالا: فيمن سبقه الإمام إذا قضيت بعده فاقض قراءتك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی اور حضرت ابن سیرین اس شخص کے بارے میں جس کی امام کے ساتھ کچھ نماز رہ جائے اور وہ بعد میں قضا کررہا ہو فرماتے ہیں کہ اپنی قراءت کی بھی قضا کرو۔