مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في القوم يجيئون إلى المسجد وقد صلي فيه من قال: لا بأس أن يجمعوا باب: جن حضرات کے نزدیک اگر کچھ لوگ جماعت ہونے کے بعد مسجد میں آئیں تو وہ اپنی جماعت کرا سکتے ہیں
حدیث نمبر: 7280
٧٢٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم قال: أخبرنا يونس بن عبيد قال: حدثني أبو عثمان اليشكري قال: مر بنا أنس بن مالك وقد صلينا صلاة الغداة ومعه رهط فأمر رجلًا منهم فأذن ثم صلوا ركعتين قبل الفجر قال: ثم أمروه فأقام ثم تقدم فصلى بهم (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان یشکری فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے، اس وقت ہم فجر کی نماز پڑھ چکے تھے۔ ان کے ساتھ کچھ لوگ بھی تھے، انہوں نے ایک آدمی کو اذان دینے کا حکم دیا، پھر انہوں نے فجر سے پہلے کی دو رکعتیں پڑھیں۔ پھر انہوں نے ایک آدمی کو اقامت کہنے کا حکم دیا اور خود آگے بڑھ کر نماز پڑھائی۔