مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يكره الإسراف في الوضوء باب: جو حضرات وضو میں اسراف کو نا پسندیدہ خیال فرماتے ہیں
حدیث نمبر: 728
٧٢٨ - حدثنا أبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن عمارة عن الأسود قال: كان له قعب يتوضأ به. زاد أبو معاوية: قدر ري الرجل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمارہ فرماتے ہیں کہ حضرت اسود کے پاس ایک موٹا برتن تھا جس سے وضو فرماتے تھے۔ ابومعاویہ نے اضافہ کیا ہے کہ وہ پانی اتنا ہوتا تھا جس سے ایک آدمی سیراب ہو سکے۔