مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7198
باب: فجر کی قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا بعد میں ؟
في قنوت الفجر قبل الركوع أو بعده
حدیث نمبر: 7198
٧١٩٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن حجاج عن عياش العامري عن ابن (معقل) (١) أن عمر وعليا وأبا موسى قنتوا في الفجر قبل الركوع (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن معقل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو موسیٰ نے فجر کی نماز میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی۔
حواشی
(١) في [ز، هـ]: (مغفل).
(٢) منقطع حكمًا؛ الحجاج مدلس.