مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كان لا يقنت في الفجر باب: جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 7159
٧١٥٩ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا (حصين) (١) (عن عمران) (٢) بن الحارث قال: صليت مع ابن عباس في داره صلاة الصبح فلم يقنت قبل الركوع ولا بعده (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ ان کے گھر میں فجر کی نمازپڑھی، انہوں نے نہ تو رکوع سے پہلے قنوت پڑھی اور نہ ہی بعد میں۔
حواشی
(١) في [أ]: (حسين).
(٢) تكرر في [أ]: (عن عمران).