مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7139

باب: وتروں میں قیام کو لمبا کیا جائے گا

الوتر يطال فيه القيام (أو لا)

حدیث نمبر: 7139
٧١٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: دخلت على الأسود ذات ليلة وهو مريض فصلى الوتر ورجل (مسنده) (١) إليه قال: فقنت فأطال القنوت حتى ظننت أنه قد زاد على ما كان يصنع.
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک رات میں حضرت اسود کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ بیمار تھے۔ انہوں نے وتر پڑھے اس حال میں ایک آدمی کے ساتھ انہوں نے ٹیک لگا رکھی تھی۔ انہوں نے دعائے قنوت پڑھی اور اسے اتنا لمبا کیا کہ میں نے سمجھا کہ انہوں نے اپنے معمول کی مقدار سے زیادہ پڑھی ہے۔

حواشی
(١) في [هـ]: (مسند).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7139
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 7029»