مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الوتر ما يقرأ فيه باب: وتروں میں کہاں سے قراءت کی جائے؟
حدیث نمبر: 7063
٧٠٦٣ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا مغيرة قال: قلت لإبراهيم أقرأ في وتري من آخر (حزبي) (١) ﴿آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ (رَبِّهِ) (٢)﴾ إلى آخر السورة قال: نعم إن شئت.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے کہا کہ میں اپنے وتروں میں اپنے سپارے کے آخر سے یعنی { آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَیْہِ مِنْ رَّبِّہِ } سے لے کر آخر تک تلاوت کرتا ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) في [أ]: (جزئي).
(٢) سقط من: [أ، ز، ك].