مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال: الوتر على أهل القرآن باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اہل قرآن پر وتر واجب ہیں
حدیث نمبر: 7044
٧٠٤٤ - حدثنا وكيع قال: حدثنا أبو سنان سعيد بن سنان عن عمرو بن مرة عن أبي عبيدة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أوتروا يا أهل القرآن فإن اللَّه وتر يحب الوتر"، فقال أعرابي: ما يقول رسول اللَّه ﷺ؟ (قال) (١): "إنها ليست (لك) (٢) ولا لأصحابك" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوعبیدہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے قرآن والو ! وتر پڑھو کیونکہ اللہ تعالیٰ وتر (طاق) ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔ ایک دیہاتی نے پوچھا کہ اللہ کے رسول حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا فرما رہے ہیں ؟ آپ نے فرمایا کہ وتر تجھ پر اور تجھ جیسے لوگوں پر فرض نہیں۔
حواشی
(١) في [أ]: (فقال).
(٢) سقط من: [أ].