مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كان يوتر بثلاث أو أكثر باب: جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 6992
٦٩٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن الأعمش عن عمارة بن (عمير) (١) عن يحيى بن الجزار عن عائشة (قالت) (٢): كان رسول اللَّه ﷺ يوتر بتسع فلما أسنّ وثقل أوتر بسبع (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نو رکعات وتر پڑھا کرتے تھے جب آپ کی عمر مبارک زیادہ ہوگئی اور آپ کمزور ہوگئے تو آپ سات رکعات وتر پڑھا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [ب]: (عميرة).
(٢) في [هـ]: (قال).