مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الرجل يوتر ثم يقوم بعد ذلك باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھ کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو تو ایک رکعت ملا کر وتروں کو جفت بنالے، پھر باقی نماز دو دو رکعتوں کے ساتھ پڑھے
حدیث نمبر: 6895
٦٨٩٥ - حدثنا يحيى بن سعيد عن (هشام) (١) عن أبيه أنه كان يوتر أول الليل فإذا قام شفع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ رات کے ابتدائی حصہ میں وتر پڑھا کرتے تھے پھر جب وہ رات کو اٹھتے تو جفت رکعات پڑھتے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (هشيم).