مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كره السمر بعد العتمة باب: جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو اور گپ شپ کو مکروہ قرار دیا ہے
حدیث نمبر: 6850
٦٨٥٠ - حدثنا ابن فضيل عن مغيرة عن أبي وائل وإبراهيم قالا: جاء رجل إلى حذيفة فدق الباب فخرج إليه (حذيفة) (١) فقال: ما جاء بك؟ فقال: جئت للحديث (فسفق) (٢) حذيفة الباب دونه ثم قال: إن عمر (جدب) (٣) لنا السمر بعد صلاة العشاء (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل اور ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے ان کا دروازہ کھٹکھٹایا، وہ باہر آئے اور اس سے پوچھا کہ تم کیوں آئے ہو ؟ اس نے کہا کہ میں آپ سے گفتگو کرنے آیا ہوں۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے دروازہ بند کردیا اور فرمایا کہ حضرت عمر نے عشاء کے بعد گفتگو کو ہمارے لئے ناپسندیدہ قرار دیا ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ]: (فشفق).
(٣) في [أ]: (حدث).