حدیث نمبر: 6831
٦٨٣١ - حدثنا أبو بكر (١) ابن عياش عن أبي إسحاق قال: صليت العصر في أهلي ثم خرجت مع ابن الأسود فمررت بمسجد يصلى فيه (فقال) (٢): ادخل بنا (نصلي) (٣)، (فقلت) (٤): إني قد صليت، قال: وإن كنت.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے اپنے گھر والوں کے ساتھ عصر کی نماز پڑھی۔ پھر میں حضرت ابن اسود کے ساتھ نکلا، ہم ایک مسجد کے آگے سے گذرے جہاں نماز ہورہی تھی۔ انہوں نے فرمایا کہ چلو اس مسجد میں جاکر نماز پڑھیں۔ میں نے کہا کہ میں تو نماز پڑھ چکا ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ خواہ نماز پڑھ چکے ہو پھر بھی پڑھو۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: زيادة (قال: حدثنا).
(٢) في [ب]: (فقالوا).
(٣) في [ب]: (فصلِّ)، وفي [أ]: (فصلى فيه)، وفي [ز]: فصلى.
(٤) في [أ، ب، ز، ك]: (فقال).