مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال: صلاة الليل مثنى مثنى باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ تہجد کی نماز کی دو دو رکعتیں ہیں
حدیث نمبر: 6796
٦٧٩٦ - حدثنا جرير عن منصور قال: سألت إبراهيم عن صلاة الليل (فقال) (١): يكفيك التشهد في كل ركعتين إلا أن تكون لك حاجة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے نماز تہجد کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تمہارے لئے ہر دو رکعتوں کے بعد تشہد پڑھ لینا بھی کافی ہے۔ البتہ کوئی کام ہو تو سلام پھیر سکتے ہو۔
حواشی
(١) في [أ]: (وقال).