حدیث نمبر: 6795
٦٧٩٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن (ابن) (١) عون عن رجاء عن قبيصة بن ذؤيب قال: مر علي أبو هريرة وأنا أصلي فقال (٢): (افصل) (٣)، فلم أدر ما قال. فلما ⦗٤٥٠⦘ انصرفت قلت: ما افصل؟ قال: (افصل) (٤) بين صلاة الليل وصلاة النهار (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت قبیصہ بن ذؤیب کہتے ہیں کہ میں نماز پڑھ رہا تھا کہ اس دوران حضرت ابوہریرہ میرے پاس سے گذرے، انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ فصل کرو۔ مجھے معلوم نہ ہوسکا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ جب میں نے نماز پڑھ لی عرض کیا کہ میں کس چیز میں فصل کروں ؟ انہوں نے فرمایا کہ دن کی نماز اور رات کی نماز میں فصل کرو۔

حواشی
(١) في [أ]: (أبي).
(٢) في [هـ] زيادة: (أتصلي؟).
(٣) في [هـ]: (أفضل).
(٤) سقط من: [هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6795
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6795، ترقيم محمد عوامة 6695)