مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 6736
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھو
من قال: صل فيها قائما
حدیث نمبر: 6736
٦٧٣٦ - حدثنا وكيع قال: حدثنا العلاء بن قيس الكاهلي قال: سألت عطاء عن الصلاة في السفينة فقال: لا تصلوا فيها ما وجدتم (جدًا) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علاء بن قیس کاہلی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کشتی میں نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب تک تمہیں ساحل نہ ملے نماز نہ پڑھو۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ك]: (جدًا)، وفي [ز]: (خدا)، وفي [هـ]: (حدًا).