مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال: صل في السفينة جالسا باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں بیٹھ کر نماز پڑھو
حدیث نمبر: 6722
٦٧٢٢ - حدثنا هشيم عن يونس أن ابن سيرين قال: خرجت مع أنس إلى (بني) (١) سيرين في سفينة عظيمة قال: فأمّنا فصلّى بنا فيها جلوسًا ركعتين ثم صلّى ⦗٤٣٥⦘ بنا ركعتين أخراوين (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں بنو سیرین کی طرف حضرت انس کے ساتھ ایک بڑی کشتی میں سوار ہوکر گیا۔ حضرت انس نے ہمیں بیٹھ کردو رکعت نماز پڑھائی۔ پھر ہمیں دو اور رکعتیں پڑھائیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ك]: (بنو)، وفي [ز]: (شو).
(٢) منقطع حكمًا؛ هشيم مدلس.