مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في النفخ في الصلاة باب: نماز کے اندر پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کا بیان
حدیث نمبر: 6700
٦٧٠٠ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم أنه كان يكره النفخ في الصلاة وقال: نحه بثوبك أو بكم قميصك، وكره النفخ.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔ وہ فرماتے تھے کہ اپنے کپڑے یا آستین سے صاف کرلو لیکن پھونک کے ذریعے کوئی چیز منہ سے نکالنا مکروہ ہے۔