مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الجنب يريد أن يأكل أو ينام باب: جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 663
٦٦٣ - حدثنا ابن مبارك عن يونس عن الزهري عن أبي سلمة عن عائشة: أن رسول اللَّه ﷺ كان إذا أراد أن ينام توضأ، وإذا أراد أن يأكل غسل يديه، (تعني) (١): وهو جنب (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اگر حالت جنابت میں سونا چاہتے تو نماز والا وضو فرما لیتے تھے۔ اور اگر کھانا کھانا چاہتے تو ہاتھ دھو لیتے یعنی جنابت کی حالت میں۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (يعني).