مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في التساند إلى القبلة والاحتباء باب: فجر کی سنتوں کے بعد قبلے کی طرف ٹیک لگا کر بیٹھنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 6594
٦٥٩٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن القاسم عن أبيه قال: دخل عبد اللَّه المسجد لصلاة الفجر فإذا قوم (قد) (١) أسندوا ظهورهم إلى القبلة فقال: تنحوا عن القبلة لا تحولوا بين الملائكة وبين صلاتها وإن (هاتين) (٢) الركعتين صلاة الملائكة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ مسجد تشریف لائے تو کچھ لوگوں کو قبلے کی جہت سے ٹیک لگائے دیکھ کر فرمایا قبلے سے پرے ہو کر بیٹھو، فرشتوں اور ان کی نماز کے درمیان حائل مت ہو، یہ دو رکعتیں فرشتوں کی بھی نماز ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].
(٢) في [أ، ب، ز، ك]: (هذه).