مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في قال: صلهما قبل أن تدخل المسجد باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ان دو سنتوں کو ادا کر لو
حدیث نمبر: 6587
٦٥٨٧ - حدثنا حفص عن جعفر عن أبيه قال: دخل النبي ﷺ المسجد وأخذ بلال في الإقامة فقام ابن (بُحَيْنَة) (١) يصلي ركعتين فضرب النبي ﷺ منكبه وقال: "يا بن القشب تصلي الصبح أربعًا" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوجعفر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ فجر کی نماز کے لئے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف لائے تو حضرت بلال نے اقامت شروع کردی۔ حضرت ابن بحینہ نے اٹھ کر فجر کی دو سنتیں پڑھنا چاہیں تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور فرمایا کہ اے ابن قشب ! کیا تم فجر کی چار رکعتیں پڑھو گے ؟
حواشی
(١) في [ز، هـ]: (نجيبة).