مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 6539
باب: فجر کی دوسنتوں کے بعد پہلو کے بل لیٹنے کا بیان
الاضطجاع بعد ركعتي الفجر
حدیث نمبر: 6539
٦٥٣٩ - حدثنا ابن (عيينة) (١) عن عبد الكريم أن عروة دخل المسجد والناس في الصلاة فركع ركعتين ثم أمسّ جنبه الأرض ثم قام فدخل مع الناس في الصلاة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ مسجد میں داخل ہوئے، لوگ فجر کی نماز پڑھ رہے تھے، انہوں نے دو سنتیں پڑھیں، پھر انہوں نے اپنے پہلو کو زمین سے لگایا پھر لوگوں کے ساتھ داخل ہوکر فجر کی نماز جماعت سے پڑھی۔
حواشی
(١) في [أ]: (علييه).