مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال (يؤخر) الركعتين بعد المغرب باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ مغرب کے بعد کی دو رکعتوں کو موخر کیا جائے گا
حدیث نمبر: 6530
٦٥٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عمر بن أيوب عن جعفر بن برقان عن ⦗٣٩٢⦘ ميمون بن مهران قال: صلى حذيفة المغرب في جماعة فلما سلّم الإمام (قام) (١) رجل إلى جنبه فأراد أن يصلي الركعتين فجذبه حذيفة (فقال) (٢): اجلس لا عليك أن تؤخّر هاتين الركعتين انتظر قليلًا (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن مہران فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ایک جماعت کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی۔ جب امام نے سلام پھیرا تو ان کے ساتھ نماز پڑھنے والا آدمی کھڑا ہوا اور اس نے دو سنتیں پڑھنے کا ارادہ کیا۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اسے کھینچا اور بیٹھنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ اگر تم ان دو رکعتوں کو تھوڑا تاخیر سے پڑھ لو تو کوئی حرج نہیں، ذرا انتظار کرلو۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].
(٢) في [ط، هـ]: (قال).
(٣) منقطع؛ ميمون لا يروي عن حذيفة.