مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 6507
باب: جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں کو مختصر رکھا جائے گا
من قال (تخففان)
حدیث نمبر: 6507
٦٥٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا أبو حميد سمعه من جعفر ابن محمد عن أبيه قال: ما رأيت أبي يصليهما قط إلا وبيانه (يبادر) (١) حاجة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میرے والد فجر کی دو سنتوں کو اس طرح جلدی جلدی ادا فرماتے تھے جیسے انہیں کوئی ضروری کام ہو۔
حواشی
(١) في [ك]: (يباذر).