مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال (تخففان) باب: جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں کو مختصر رکھا جائے گا
حدیث نمبر: 6506
٦٥٠٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد عن محمد بن عبد الرحمن عن (أمه عمرة) (١) عن عائشة قالت: إن كان رسول اللَّه ﷺ ليصلي الركعتين قبل الفجر فيخففهما حتى إن كنت لأقول: أَقرَأ فيهما بأم الكتاب؟ (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز سے پہلے دو اتنی مختصر رکعتیں ادا فرماتے تھے کہ مجھے محسوس ہوتا کہ آپ نے ان میں صرف سورة الفاتحہ پڑھی ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (أبيه).