مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في قوله ﵎: ﴿كانوا قليلا من الليل ما يهجعون﴾ باب: فرمانِ باری تعالی «كانُوا قَلِيلاً مِنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ» ( رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں ) کی تفسیر
حدیث نمبر: 6456
٦٤٥٦ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن الحكم عن سعيد بن جبير عن ابن عباس ﴿كَانُوا قَلِيلًا مِنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ﴾ قال: قلّ ليلة تمر بهم إلا صلوا فيها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ }(رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ بہت کم راتیں ایسی ہیں جن میں نماز نہ پڑھتے ہوں۔