مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
المرأة في (كم) ثوب تصلى باب: عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
حدیث نمبر: 6311
٦٣١١ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن مكحول قال: (سئلت) (١) عائشة في كم تصلي المرأة؟ فقالت: أثبت عليًا فاسأله ثم ارجع (إليّ) (٢)، فأتى ⦗٣٣٩⦘ عليًا فسأله فقال: في درع (سابغ) (٣) وخمار، فرجع إليها فأخبرها، فقالت: صدق (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا کہ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس جا کر ان سے سوال کرو پھر میرے پاس آؤ۔ وہ سائل حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور ان سے سوال کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ مکمل ڈھانپنے والی قمیص اور ایک دوپٹے میں نماز پڑھے گی۔ سائل نے جا کر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتایا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ ٹھیک کہتے ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، هـ]: (سألت).
(٢) في [أ، ز]: (لي).
(٣) في [ك]: (سائغ).
(٤) منقطع؛ مكحول لا يروي عن عائشة، أخرجه عبد الرزاق (٥٠٢٩).