مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في المؤذن يصلى في المئذنة باب: کیا مؤذن اذان کے منارے میں نماز پڑھ سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 6307
٦٣٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) حفص بن غياث عن ابن جريج عن ⦗٣٣٨⦘ عطاء قال: سئل عن المؤذن يقيم في المئذنة ويصلي (بصلاة) (٢) الإمام، قال: يجزئه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ کیا موذن مئذنہ میں اقامت کہہ کر وہیں امام کی اقتداء میں نماز پڑھ سکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا جائز ہے۔
حواشی
(١) في [جـ، ب، ك]: (نا).
(٢) في [ز]: (يصلي).